مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی حکام کے مطابق خود کش حملہ آور نے بغدا د کے انتہائی سیکورٹی والے گرین زون میں دھماکے سے اپنی گاڑی کو اڑا لیا جس سے 7 افراد ہلاک جب کہ 24 زخمی ہوگئے۔ بغداد میں واقع گرین زون میں عراقی حکومت کے دفاتر اور امریکی سفارت خانہ کی عمارت واقع ہے۔
اجراء کی تاریخ: 17 ستمبر 2012 - 17:59
مہر نیوز/17 ستمبر2012ء: عراق کے دارالحکومت بغداد میں خودکش حملے میں 7 افراد ہلاک اور 24 زخمی ہوگئے ہیں۔