مہر نیوز/13 اگست 2012: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے اہر پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدرمحمد رضا رحیمی زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے اہر پہنچ گئے ہیں۔ نائب صدر علاقہ میں زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیں گے۔ واضح رہے کہ ایران کے صوبہ آذربائیجان کے ضلع اہراور ورزقان کے کئی دیہات سنیچر کو آنے والےزلزلہ سے تباہ ہوگئے ہیں۔ جن میں تقریبا 300 افراد جاں بحق  اور ہزاروں افراد بے گھرہوگئے ہیں ۔