مہر نیوز/27جون /2012 ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران کے تین جزیروں کے بارے میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے اظہارات کو مردود، غلط اور بے بنیاد قراردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان رامین مہمانپرست نے ایران کے تین جزیروں کے بارے میں  سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل کے اظہارات کو غلط اور بے بنیاد قراردیتے ہوئے رد کردیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران  کی خلیجی ممالک میں مداخلت کے بارے میں بھی سعودی عرب کے وزیر خارجہ کے بیان کو رد کردیا ہے ترجمان نے کہا کہ  سعودی عرب حلیچی ممالک میں مداخلت کررہا ہے نہ ایران، سعودی عرب کی فوجیں بحرین میں مداخلت کررہی ہیں  نہ ایران کی فوجیں، ترجمان نے کہا کہ سعودی عرب علاقہ میں امریکہ نواز ڈکٹیٹروں کو پناہ دینے اور ان کو بچآنے کی تلاش کررہا ہے لیکن علاقائی قومیں آل سعود کو علاقہ میں امریکی منصوبے نافذ کرنے کی اجازد نہیں دیں گی۔ ایرانی ترجمان نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کے بارے میں بھی سعودی عرب کے وزیر خآرجہ کے بیان رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی نگہیں ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام پر لگی ہوئی ہیں لیکن اسرائيل کے ایٹمی پروگرام پر سعودی عرب کی خاموشی اس کی اسراغيل نواز پالیسیوں کام ظہر ہے۔