مہر نیوز/22جون /2012 ء: افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ایک ہوٹل پر طالبان کےحملے ميں 4 افراد ہلاک اور متعدد يرغمال بنا لئے گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل ميں ایک ہوٹل پر طالبان کےحملے ميں 4 افراد ہلاک اور متعدد يرغمال بنا لئے گئے ہیں۔

البتہ افغان فورسز کے مطابق کئي يرغماليوں کو بازياب کرا ليا گيا ہے. دارالحکومت کابل کے قريب سياحتي مقام پر واقعہ ہوٹل پر طالبان حملے ميں چار افراد ہلاک ہوگئے جس ميں تين ہوٹل گارڑز اور ايک پوليس اہلکار شامل ہيں.افغان وزارت داخلہ کے ترجمان صديق صديقي کے مطابق کئي يرغماليوں کو بازياب کراليا گيا ہے.اس حملے ميں چار يا پانچ حملہ آرو شامل تھے جن ميں سے دو کو ہلاک کر ديا گيا ہے۔