مہر نیوز/8 جون /2012 ء: امريکہ ميں پاکستان کي سفيرشيري رحمان نے کہاہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے ميں ناکامي سے متعلق امريکي وزيردفاع کابيان غیر ذمہ دارانہ اورغيرمفيد ہے.

مہرخبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکہ ميں پاکستان کي سفيرشيري رحمان نے کہاہے کہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں سے نمٹنے ميں ناکامي سے متعلق امريکي وزيردفاع کابيان غیر ذمہ دارانہ اورغيرمفيد ہے. واشنگٹن سے جاري ايک بيان ميں شيري رحمان نے واضح کيا کہ ايسے بيانات پاکستان اورامريکہ کے درميان اختلافات کم کرنے کي کوششوں کومشکل بناسکتے ہيں.ان کاکہناہے کہ امريکي وزيردفاع کابيان کسي کے کام نہيں آئے گا بلکہ دونوں ملکوں کے تعلقات ميں تعطل کے خاتمے کي کوششيں کرنے والوں کيلئے حالات ناسازگاربنائيگا.گزشتہ روز ليون پنيٹانے کابل ميں کہا تھا کہ پاکستان ميں شدت پسند اپنے محفوظ ٹھکانوں سے افغانستان ميں حملے کررہے ہيں اور اس معاملے پر امريکہ کے صبر کا پيمانہ لبريز ہوتا جارہاہے. ذرائع کے مطابق امریکہ اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے پاکستان کو مورد الزام قراردے رہا ہے اور امریکہ دہشت گردی کا بہانہ بنا کر پاکستان کو بھی افغانستان اور عراق جیسا بنانے کی کوشش کررہا ہے پاکستان میں اس وقت بھی جاری تشدد اور دہشت گردانہ کارروائیوں کے پيجھے امریکہ کا ہاتھ ہے امریکی سفارتکار اپنے تیار کردہ دہشت گردوں کو ہتھیار فراہم کررہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق  پاکستان کو چاہیے کہ وہ پاکستان میں موجود امریکی سفارتکاروں کی نقل و حرکت پر کڑی نظر رکھے کیونکہ امریکہ پاکستان کی سالمیت کے لئے اس وقت بہت بڑا خطرہ ہے۔