مہر خبررساں ایجنسی نے بی بی سی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریاکی جانب سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے راکٹ کے ناکام تجربے کے جواب میں شمالی کوریا کی تین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔امریکہ اور مغربی ممالک شمالی کوریا کی چالیس کمپنیوں کو بلیکٹ لسٹ کرنا چاہتے تھے تاہم چین نے اس قرار داد کو روک دیا۔پابندی عائد کرنے والی کمیٹی نے جن تین کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا ہے ان میں گرین پائین کانگلومیریٹ، ایمروگینگ ڈویلپمنٹ بینکنگ کارپوریشن اور کوریا ٹریڈنگ کمپنی کے نام شامل ہیں۔کمیٹی کے مطابق یہ تینوں کمپنیاں ہتھیاروں کو حاصل کرنے اور ان کی برآمد کے لیے سرمایہ فراہم کرنے میں ملوث تھیں۔
اجراء کی تاریخ: 3 مئی 2012 - 14:32
مہر نیوز- 3 مئی 2012ء: اقوامِ متحدہ نے شمالی کوریاکی جانب سے گزشتہ ماہ کیے جانے والے راکٹ کے ناکام تجربے کے جواب میں شمالی کوریا کی تین کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔