مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر احمدی نژاد نے صوبہ گلستان میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی قوم، دوستی، امن اور صلح کی علمبردار ہے۔ انھوں نے کہا کہ ایرانی قوم نے ہمیشہ اسلام کی بالا دستی اور اسلامی اقدار کی حفاظت کے لئے جد و جہد کی ہے انھوں نے کہا کہ ہم اللہ تعالی کے شکر گذار ہیں کہ جس نے ہمیں انقلاب کی جیسی عظيم دولت عطا کی اور اب ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم اس عظیم نعمت کی بھر پور انداز میں حفاظت کریں، صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایران ، اسلام کی برکت اور اللہ تعالی کی مدد سے ترقی اور پیشرفت کی شاہراہ پر گامزن ہے، انھوں نے کہا کہ دنیا کی مشکلات کی اصل وجہ یہ ہے کہ دنیا پر ظالم و جابر اور طاغوتی حکمراں مسلط ہیں ۔
صدر احمدی نژاد نے کہا کہ ایرانی قوم ہمیشہ قوموں کے حقوق کا دفاع کرتی رہی ہے اور ایرانی قوم دنیا میں ہمیشہ امن و صلح کی علمبردار رہی ہے۔