مہر نیوز- 29 اپریل 2012ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات کو حل کرنے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے آمداگی کا اظہار کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی  نے آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان اختلافات کو حل کرنے میں تعاون فراہم کرنے کے لئے آمداگی کا اظہار کیا ہے۔ ایرانی وزير خارجہ نے آرمینیا کے وزير خارجہ کے ساتھ تہران میں مشترکہ پریس  کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور آرمینیا کے باہمی روابط سیاسی لحاظ سے بہت ہی اچھی سطح پر ہیں اور دونوں ممالک کے اقتصادی کمیشن کا اجلاس عنقریب ایروان میں منعقد ہوگا صالحی نے کہا کہ ایران اپنے ہمسایہ ممالک کے اختلافات کو دور کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی تلاش و کوشش کرےگا۔ مشترکہ پریس کانفرنس سے آرمینیا کے وزیر خارجہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ تین برس میں میں نے 6 بار ایران کا دورہ کیا ہے جو ایران کے ساتھ آرمینیا کے بہترین تعلقات کا مظہر ہے اس نے کہا کہ ایران کے ساتھ صنعت و تجارت اور ثقافت و تعلیم کے میدان میں تعاون جاری ہے اور ایروان تمام شعبوں میں ایران کے ساتھ تعلقات کو فروغدینے کے لئے پختہ عزم کئے ہوئے ہے۔