مہر نیوز- 17 اپریل 2012ء: امريکہ نے شمالی کوریا کوخبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالي کوريا نے اپني ترقی کے سلسلے میں سرگرمياں جاري رکھيں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔

مہرخبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امريکہ نے شمالی کوریا کوخبر دار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالي کوريا نے اپني ترقی کے سلسلے میں سرگرمياں جاري رکھيں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ امریکہ کا کہنا ہے کہ  شمالی کوریا جوہري طاقت بننے کا خواب چھوڑ کر عوام کو خوراک اور تعليم دينے پر توجہ دے. برازيل کے دارالحکومت برازيليا ميں ميڈيا سے بات چيت کرتے ہوئے امريکي وزيرخارجہ نے کہا کہ اگر شمالي کوريا نے اپني جوہری سرگرمياں جاري رکھيں تو اسے سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا.