مہر نیوز- 19 مارچ 2012ء: يونان ميں فٹ بال ميچ کے دوران شائقين نے اسٹيڈيم کوميدان جنگ ميں تبدیل کردیا جس کے بعد پولیس نے 50 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ يونان ميں فٹ بال ميچ کے دوران شائقين نے اسٹيڈيم کوميدان جنگ ميں تبدیل کردیا جس کے بعد پولیس نے 50 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ايتھنز ميں دومشہورٹيموں کے درميان اہم ميچ جاري تھا کہ ايک ٹيم کے حامیوں نے خراب کارکردگي پر اچانک مشتعل ہوکر ہنگامہ آرائي شروع کردي. پوليس نے روکنے کي کوشش کي توتماشائيوں نے جنگلے ،سيٹيں ا ورپيٹرول بم سے حملہ کرديا. پوليس نے ہنگامہ کرنے والوں پرآنسوگيس کے شيل پھينکے جس سے اسٹيڈيم پينتاليس منٹ تک ميدان جنگ بنارہا .جب ميچ دوبارہ شروع ہواتوآخري نومنٹ ميں مخالف ٹيم کے کھلاڑي کي جانب سے گول کرنے پر تماشائي پھربھڑک اٹھے.ہنگامہ آرائي کے دوران بيس پوليس اہلکارزخمي ہوئے جبکہ پچاس افرادکوگرفتارکرلياگياہے.