مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حالیہ دنوں میں مغربی اور عربی ذرائع ابلاغ نے حماس کے دو رہنماؤں خالد مشعل اور اسماعیل ہنیہ کے درمیان اختلافات کو اجاگر کرنے کی بڑي کوشش اور جد وجہد کی اور ان کے بارے میں خبریں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی کوشش کی لیکن حماس کے دونوں رہنماؤں نے باہمی ملاقات میں ان خبروں کے بے بنیاد اور جھوٹا ہونے کو ثابت کردیا ہے۔
مغربی اور عربی ممالک فلسطین کے وزیر اعظم اسماعیل ہنیہ کے دورہ تہران اور انقلاب اسلامی ایران کی کامیابی کی برسی میں شرکت کے لئے راضی نہیں تھے لیکن اسماعیل ہنیہ نے ایران کا دورہ کرکے عرب ممالک پر واضح کردیا ہے کہ ایران فلسطینیوں کا سچا اور مخلص حامی ہے لندن سے شائع ہونے والے اخبار الحیات نے لکھا ہے کہ فلسطینی منتخب وزیر اعظم تہران کے بعد دوحہ میں قیام کریں گے اور وہاں وہ حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل کے ساتھ ملاقات اور گفتگو کریں گے۔