مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگارکی رپورٹ کے مطابق اسلامی بیداری کے جنرل سکریٹری اور بین الاقوامی امور میں رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے تاکید کی ہے کہ بحرین کے عوام اپنی جد وجہد اور اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اپنے حقوق کے حصول تک وہ اپنا پر امن احتجاج اورپرامن مظاہرے جاری رکھیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی اصولوں ، دینی اور غیر دینی معیاروں کے مطابق ہر فرد ایک رائے کا مالک ہے اور اسے اپنی رائے کے استعمال کا حق ہے اور بحرینی عوام بھی اپنے اسی حق کے حصول کے لئے جد و جہد کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکہ جمہوریت کی جھوٹی دہائی دیتا ہے جبکہ امریکہ کے دوست عرب مالک میں جمہوریت کا کوئي نام نشان نہیں اور امریکہ عرب ممالک میں اپنے غیر جمہوری غلاموں کی حمایت بھی کرتا ہے کیونکہ امریکہ جانتا ہے کہ عرب ممالک میں جمہوریت لانے سے اسے زبردست نقصان ہوگا اور اس کے تمام غلاموں کو شکست اور ناکامی کا سامنا کرنا پڑےگا۔ ولایتی نے کہا کہ بحرینی عوام اپنے ایک مسلّم حق کے لئے جد و جہد کررہے ہیں اور اللہ تعالی انھیں کامیابی نصیب کرےگا۔ واضح رہے کہ بحرینی عوام بحرین میں جمہوریت لانے کا مطالبہ کررہے ہیں۔ جبکہ سعودی عرب اور آل خلیفہ امریکہ کی سرپرستی میں بحرینی عوام کے اس مطالبے کو کچلنے کی کوشش کررہے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 28 جنوری 2012 - 15:06
مہر نیوز-28 جنوری 2012ء: بین الاقوامی امور میں رہبر معظم کے مشیر نے تاکید کی ہے کہ بحرین کے عوام اپنی جد وجہد اور اپنے حقوق حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے اور اپنے حقوق کے حصول تک ان کے پرامن مظاہرے جاری رہیں گے۔