مہر نیوز- 13 نومبر 2011ء: لیبیا میں مسلح گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں مسلح گروپوں میں فائرنگ کے تبادلے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں مقامی مسلح گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ذرائع کے مطابق ان علاقوں میں مسلح گروپوں کے درمیان دو روز سے فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔مسلح گروپ نے الزاویہ کے قریب مخالفین کے ٹارگٹس پر ہینڈ گرنیڈ،راکٹ اور ہیوی میشن گنوں اور انیٹی ائرکرافٹ ہتھیاروں سے فائرنگ کی،طرابلس کے فوجی اڈے کے قریب بھی شدید فائرنگ کی گئی۔ حکام کے مطابق ان حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔