مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی آج صبح قطر پہنچے جہاں انھوں نے قطر کے امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔ اس ملاقات میں فریقین نےدوطرفہ روابط ، علاقائی اور بین الاقوامی حالات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔ ایرانی وزير خارجہ کچھ دیر بعد قطر کے وزير خارجہ شیخ حمد بن جاسم بن جبر آل ثانی کے ساتھ ملاقات کریں گے۔ قطر کے ولیعہد شیخ تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی اور قطر کی مسلح افواج کے ڈپٹی کمانڈر انچیف کے سربراہ نے قطر پہنچنے پرصالحی کا والہانہ استقبال کیا
اجراء کی تاریخ: 30 اکتوبر 2011 - 13:11
مہر نیوز- 30 اکتوبر 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ آج صبح قطر پہنچے جہاں انھوں نے قطر کے امیر شی حمد بن خلیفہ آل ثانی سے ملاقات اور گفتگو کی۔