مہر نیوز- 27 اکتوبر 2011ء: چین نے تائیوان کے امن معاہدے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ چینی عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے  نقل کیا ہے کہ چین نے تائیوان کے امن معاہدے کی تجویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدہ چینی عوام کے بہترین مفاد میں ہے ذرائع کے مطابق چین کے اسٹیٹ کونسل برائے تائیوان افیئرز کے ترجمان نے تائیوان کے رہنما ماینگ جیون کی جانب سے امن معاہدے کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اور تائیوان کے درمیان امن معاہدہ چینی عوام کے بہترین مفاد میں ہے۔انہوں نے کہا کہ تائیوان کے رہنما ماینگ جیون نے چین کے ساتھ امن معاہدہ کی تجویز پیش کی تھی۔ بیجنگ تجویز کی حمایت کرتا ہے۔ آبنائے تائیوان میں دشمنی کا خاتمہ اور امن معاہدے پر دستخط چینی قوم کے بہترین مفاد میں ہے۔ ترجمان نے توقع ظاہر کی کہ چین اور تائیوان باہمی اعتماد کو فروغ دیکر ممکنہ امن معاہدے کیلئے راستہ ہموار کر سکتے ہیں۔