مہر خبررساں ایجنسی نے صدارتی سائٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور سوڈان نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطین کی تمام تاریخی سرزمین پرفلسطینی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی ہے۔ یہ بیان ایرانی صدر احمدی نژاد کے دورہ سوڈان کے موقع پر جاری کیا گيا ہے۔ صدر احمدی نژاد آج کل سوڈان کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے سوڈان کے صدر عمر البشیر کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اورعالمی اورعلاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔ فریقین نے تہران میں اسلامی بیداری کے پہلے اجلاس کی کامیابی کو عالم اسلام کے لئے اہم قراردیتے ہوئے تمام اسلامی ممالک کے اتحاد اور امت مسلمہ کی عزت و کرامت کی باز گشت پر تاکید کی ہے۔ فریقین نے مسئلہ فلسطین کو عالم اسلام کا اہم مسئلہ قراردیا اور تمام آوارہ وطن فلسطینیوں کی با عزت وطن واپسی اور مقبوضہ فلسطین کی آزادی پر تاکید کی ہے۔
اجراء کی تاریخ: 26 ستمبر 2011 - 17:50
مہر نیوز- 26 ستمبر2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران اور سوڈان نے ایک مشترکہ بیان میں فلسطین کی تمام تاریخی سرزمین فلسطینی حکومت کی تشکیل پر تاکید کی ہے۔