مہر نیوز- 30 جولائی 2011ء: اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی لاریجانی نے اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر علی لاریجانی نےاپنے ایک پیغام میں  اسلامی ممالک کے پارلیمانی رہنماؤں کو رمضان المبارک کی آمد پر مبارک باد پیش کی ہے۔ انھوں نے پیغام میں رمضان المبارک کو امت اسلامی کے درمیان ہمدلی ، ہمدردی اور اتحاد کا مظہر قراردیتے ہوئے کہا کہ اسلامی ممالک میں جاری اسلامی بیداری اس سال رمضان المبارک  کی اہم خصوصیات میں شامل ہےاور ہم سب کو اسلام اور مسلمانوں کی سرافرازی و سربلندی کے لئے اس ماہ میں دعا کرنی چاہیے انھوں نے کہا کہ مسلمان باہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعہ دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔