مہر خبررساں ایجنسی نے ہندوستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے دو حملوں میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔اطلاعات کے مطابق ضلع کانکر میں ماؤ نواز باغیوں نے فائرنگ کر کے نیم فوجی دستے بارڈر سکیورٹی فورس کے دو اہلکاروں کو ہلاک اور چار کو زخمی کر دیا۔دوسرے واقعہ میں دانتی واڈا کے علاقے میں پولیس کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے نتیجے میں چار پولیس اہلکار ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔گذشتہ برس اسی علاقے میں باغیوں نے ایک کارروائی میں چوہتر پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
اجراء کی تاریخ: 27 جون 2011 - 16:22
مہر نیوز- 27 جون 2011ء : ہندوستان کی ریاست چھتیس گڑھ میں ماؤ نواز باغیوں کے دو حملوں میں 6 سکیورٹی اہلکار ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے ہیں۔