مہر نیوز- 17جون 2011ء : حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کی تقریبات پاکستان کے تمام شہروں میں عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے تمام شہروں میں حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے یوم ولادت کی مناسبت سے جشن مولود کعبہ کی تقریبات عقیدت و احترام کے ساتھمنعقد کی گئیں۔ ملک بھر کی امام بارگاہوں حضرت علی کے یوم ولادت کے سلسلے میں محافل اور جلسوں کا انعقاد کیا گیا اورحضرت علی کی شان میں قصیدہ خوانی کی گئی، خیرپور کے مرکزی امام بارگاہ میں عقیدت مندوں نے حضرت علی (ع) کے نام کے اعداد کے حوالے سے 110 پونڈ کا کیک بھی کاٹا۔ قبایلی علاقے پاراچنار میں جشن مولود کعبہ کے موقع پردو روزہ سرکاری تعطیل کا اعلان اور تین روزہ جلسے کا اہتمام کیا گیا۔ جشن کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے حضرت علی (ع)کی سیرت پر روشنی ڈالی۔