مہر نیوز- 16 مئی 2011 ء : عراق کے وزير اعظم نوری المالکی نے عراق اور ایران کو علاقہ کے دو اہم ممالک قراردیتے ہوئے علاقہ کے امن و ثبات کے لئے دونوں ممالک کے فوجی تعاون پر تاکید کی ہے۔

عراق کے وزير اعظم نوری المالکی نے مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے ساتھ خصوصی  گفتگو میں عراق اور ایران کو علاقہ کے دو اہم ممالک قرار دیتے ہوئے علاقہ کے امن و ثبات کے لئے دونوں ممالک کے فوجی اور سکیورٹی شعبوں میں تعاون پر تاکید کی ہے۔ انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو مختلف چیلنجوں کا سامنا ہے  اور ممکن ہے کہ دونوں ممالک کے روابط پران چیلنجوں کا اثر پڑے نوری مالکی نے کہا کہ علاقہ میں جاری حالات کے پیش نظر دونوں ممالک کے درمیان قریبی روابط بہت ضروری ہیں انھوں نے کہا کہ ایران اور عراق کے تعلقات دیرینہ اور مشترک تاریخ و ثقافت  پر استوار ہیں  اور دونوں ممالک مادی وسائل کے پیش نظر علاقہ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ نوری مالکی نے کہا کہ ایران اور عراق کے سیاسی رہنماؤں کے اندر تعلقات کو مزید وسعت و فروغ  دینے کا عزم پایا جاتا ہے اور ہمیں علاقہ کے امن و ثبات کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرنا چاہیے۔