مہر خبررساں ایجنسی نےذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مجوزہ جنگی مشقیں اشتعال انگیز ہیں اور خطے میں جنگ چھیڑ سکتی ہیں۔ شمالی کوریا کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی طرف سے جاری ایک مضمون میں کہا گیا ہے کہ اتوار سے شروع ہونے والی شمالی کوریا مخالف جنگی مشقوں کے باعث جزیرہ نما کوریا کی صورتحال آہستہ آہستہ جنگ کے دہانے تک پہنچ رہی ہے۔ منگل کو جنوبی کوریا پر شمالی کوریا کے راکٹ حملے میں چار افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ شمالی کوریا نے اس حملے کو مجوزہ جنگی مشقوں کا ردعمل قرار دیا تھاجبکہ امریکہ کے مطابق جنگی مشقوں کا منصوبہ شمالی کوریا کے حملے سے خاصا پہلے تیار کیا گیا تھا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ امریکہ جزیرہ نما کوریا میں اسی طرح عدم استحکام پیدا کررہا ہے جس طرح اس نے عراق اور افغانستان میں بحران پیدا کررکھا ہے ۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2010 - 14:02
شمالی کوریا نے خبردار کیا ہے کہ جنوبی کوریا اور امریکہ کے درمیان مجوزہ جنگی مشقیں اشتعال انگیز ہیں اور خطے میں جنگ چھیڑ سکتی ہیں۔