اسپین میں پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مجوزہ مسودہ قانون مسترد کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسپین میں پارلیمنٹ نے نقاب پر پابندی عائد کرنے سے متعلق مجوزہ مسودہ قانون مسترد کردیا ہے۔350 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں 183 اراکین نے نقاب پر پابندی کے خلاف اور 162 نے اس کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ 5ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا ۔ ملک میں اپوزیشن جماعت پاپولر پارٹی نے نقاب پر پابندی تجویز کرتے ہوئے اسے خواتین کے حقوق کی حمایت میں قرار دیا تھا ، تاہم حکمراں سوشلسٹ پارٹی نے پابندی کو مسترد کردیاہے ۔