مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر دفاع میجر جنرل وحیدی نےکہا ہے کہ ایران کا میزائل نظام کسی ملک کے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے اور روس کو امریکہ کی نفسیاتی جنگ اور گمراہ تبلیغات کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔
ایرانی وزیر دفاع نے امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس کے اس بیان کو غلط اور بے بنیاد قرار دیکر مستردکردیا جس میں امریکی وزیر دفاع نے کہا تھا کہ ایران اپنے میزائل کے ذریعہ کئی یورپی ممالک کو نشانہ بنا سکتا ہے انھوں نے کہا کہ امریکہ یورپ پر اپنا تسلط قائم کرنا چاہتا ہے اور وہ یورپی ممالک کو پیر و جواں ممالک میں تقسیم کرنے کی کوشش کررہا ہے وحیدی نے کہا کہ دنیا پر یہ واضح ہوچکا ہے کہ امریکہ عہد شکن ، تسلط پسند اور جارح ملک ہے جو دنیا کے وسائل کو ہڑپ کرنے کی کوشش کررہا ہے وحیدی نے کہا کہ اب امریکہ کی طاقت روبزوال ہے اور دینا میں کوئی بھی ملک اس کے فریب میں آنے والا نہیں ہے ایرانی وزیر دفاع نے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کے مفادات کے پیچھے نہیں بلکہ وہ اپنے مفادات کی خاطر دوسرے ممالک کو جارحیت کا نشانہ بناتا ہے۔