مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد استنبول میں ترکی کے عوام نے اسرائیلی قونصل خانہ پر حملہ کیا ہے۔ اسرائیلی کارروائی کے بعد ترکی نے انقرہ میں اسرائیلی سفیر کو طلب کرلیا جب کہ مشتعل افراد نے استنبول میں اسرائیلی قونصل خانے پر دھاوا بولنے کی بھی کوشش کی ۔ واضح رہے کہ غزہ پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر آج صبح اسرائیلی فوجیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک اور 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 31 مئی 2010 - 13:12
غزہ پٹی میں محصور فلسطینیوں کے لئے امدادی سامان لے جانے والے سمندری قافلے پر اسرائیل کے وحشیانہ حملے کے بعد استنبول میں ترکی کے عوام نے اسرائیلی قونصل خانہ پر حملہ کیا ہے۔