مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے بدنامِ زمانہ گوانتانامو جیل کے تین قیدیوں کو جارجیا منتقل کردیا جس کے بعد کیوبا میں واقع بدنامِ زمانہ حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد 183رہ گئی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کراوٴلی نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ وہ جارجیا کے شکرگزار ہیں جس نے تینوں قیدیوں کو قبول کرکے گوانتانامو جیل کی بندش کے سلسلے میں امریکی حکومت کی کوششوں کو آگے بڑھایا۔جارجیا کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے تعلق رکھنے والے تینوں افراد جیل سے رہائی کے بعد جارجیا منتقل ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 24 مارچ 2010 - 13:31
امریکہ نے بدنامِ زمانہ گوانتانامو جیل کے تین قیدیوں کو جارجیا منتقل کردیا جس کے بعد کیوبا میں واقع بدنامِ زمانہ حراستی مرکز میں قیدیوں کی تعداد 183رہ گئی ہے ۔