خبر آئی ڈی: 4298866 -

لیبیا نے 20 عیسائیوں کی لاشیں مصر کے حوالے کردیں

لیبیا نے 20 عیسائیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردی ہیں ان عیسائیوں کے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نےسرکاٹ دیئے تھے۔

مہر خبررساں ایجنسی عرب ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا نے 20 عیسائیوں کی سربریدہ لاشیں مصرکے حوالے کردی ہیں ان عیسائیوں کے وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نےسرکاٹ دیئے تھے۔  اطلاعات کے مطابق لیبیا نے 20 مصری عیسائيوں کی سربریدہ لاشیں قاہرہ حکام کے حوالے کردیں ،ان افراد کو سرت شہر میں 2015 میں وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قتل کردیا تھا، ان افراد کی باقیات گذشتہ برس اکتوبر میں ملی تھیں۔ داعش نے فروری 2015 میں ان قبطی عیسائیوں کے قتل کی ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ان لاشوں کو لیبیا کے شہر مصراتہ سے کفن باکسز میں ایک جہاز کے ذریعے مصر پہنچایا گیا جہاں قبطی چرچ کے سربراہ ٹواڈروز دوئم نے یہ لاشیں وصول کیں۔