خبر آئی ڈی: 4112190 -

فلسطینی تنظیموں حماس اور فتح کے درمیان مصالحت کا معاہدہ طے پاگیا

مغربی کنارے کی حکمراں جماعت الفتح اور غزہ انتظامیہ کی تنظیم حماس کے درمیان مصالحت کا معاہدہ طے پاگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی کنارے  کی حکمران فلسطینی اتھارٹی کی جماعت الفتح اور غزہ انتظامیہ کی تنظیم حماس کے درمیان مصالحت کا معاہدہ طے پاگیا۔ اطلاعات کے مطابق مغربی کنارے اور غزہ کی  حریف جماعتوں کے مابین دیرنہ تنازعات پر  کامیاب مذاکرات کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان صلح ہوگئی ہے۔حماس اور الفتح کے مرکزی رہنما مصالحاتی عمل کے لیے 10اکتوبر سے مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں موجود تھے۔حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے الفتح کے ساتھ ہونے والی صلح کی تصدیق کردی ہے ۔الفتح اور حماس کے درمیان 2007میں شدید اختلافات پر جھڑپیں ہوئیں تھیں جس کے بعد الفتح نے مغربی کنارے اور حماس نے غزہ پر کنٹرول حاصل کر رکھا تھا  تاہم چند روز قبل ہی  حماس  نے فلسطینی اتھارٹی سے مذاکرات بحال کرتے ہوئے غزہ کی انتظامی کمیٹی تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور قومی مفاہمتی پالیسی تشکیل دینے کی تجویز پر غور کیا۔حماس کا کہنا ہے کہ اس نے ہمیشہ کی طرح قومی یکجہتی کے لئے پہل کی اور باہمیم صالحت میں درپیش تمام رکاوٹوں کو برطرف کیا۔