خبر آئی ڈی: 4112176 -

روس کے صدر ایران کا دورہ کریں گے

روس کے صدر ولادیمیر پوتین رواں برس کے اختتام پر ایران کا دورہ کریں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صدارتی محل کرملین کے مشیر یوری اوشاکوف نے آج اعلان کیا ہے کہ  روس کے صدر ولادیمیر پوتین رواں برس 2017 ء کے اختتام پر ایران کا دورہ کریں گے۔ روسی صدر اس سفر میں ایرانی صدر حسن روحانی اور دیگر اعلی ایرانی حکام سے دوطرفہ ، علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔