غزہ پٹی

غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر عملدرآمد شروع

خبر آئی ڈی: 2723419 -
غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر عملدرآمد آج صبح سے شروع ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا ہے۔ لیکن اسرائیل نے فائربندی کے وقت سے قبل فائرنگ کرکے ایک فلسطینی شہری کو شہید کردیا ہے۔غزہ میں حماس کے ترجمان سامی ابو زہری نے بتایاکہ غزہ پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان امن معاہدے پر عملدرآمد مقامی وقت کے مطابق صبح چھ بجے سے شروع کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ حماس امن معاہدے کی پاسداری کرے گی۔امن معاہدے کے تحت غزہ سے اسرائیل پر راکٹ حملے بند کر دیے جائیں گے اور اس کے جواب میں اسرائیل مغربی کنارے سے رکاوٹیں ہٹائے گا ۔امن معاہدہ چھ ماہ کے لیے کیا گیا ہے۔۔حماس اسرائیل امن معاہدے میں مصر نے ثالث کا کردار ادا کیا ہےلیکن مبصرین کا خیال ہے کہ اسرائیل علاقہ میں امن کا خواہاں نہیں ہے اور نہ ہی وہ خود کو کسی معاہدے کا پابند سمجھتا ہے۔

 

تبصرہ ارسال

1 + 3 =