عراق

عراق میں 7 افراد ہلاک

خبر آئی ڈی: 2719494 -
عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراق کے شہر کرکوک میں بم دھماکوں اور دیگر واقعات میں 7 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ مختلف علاقوں سے14لاشیں ملی ہیں۔پولیس کے مطابق پہلا دھماکا کرکوک کے ضلع قوریہ میں ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور پچیس زخمی ہوگئے۔ کرکوک کے جنوب میں بم دھماکے میں پانچ افراد زخمی ہو ئے ۔ ایک سڑک پر دو دھماکے ہوئے، جن میں دو افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوگئے جبکہ نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے پولیس اہل کار کو ہلاک کر دیا

تبصرہ ارسال

6 + 12 =