برطانيہ

برطانيہ نے اہواز كے بم دھماكوں ميں مداخلت سے انكار كيا ہے

خبر آئی ڈی: 2711801 -
برطانوي وزارت خارجہ كے ترجمان نے كہا ہے كہ عراق ميں ہمارے فوجي اہواز كے بم دھماكوں ميں ملوث نہيں ہيں

مہرخبررساں ايجنسي كي رپورٹ كے مطابق برطانوي وزارت خارجہ كے ترجمان نے فرانسيسي خبررساں ايجنسي سے گفتگو كرتے ہوئےكہا كہ عراق ميں ہمارے فوجي اہواز كے بم دھماكوں ميں ملوث نہيں ہيں ترجمان نے كہا كہ ان بم دھماكوں اور برطانوي حكومت كے درميان كوئي ربط نہيں ہے ادھر ايران كے وزير خارجہ منوچہر متكي نے كہا ہے كہ ايسے شواہد موجود ہيں جن سے پتہ چلتا ہے كہ عراق ميں موجود برطانوي فوجيوں كا ہاتھ ان دھماكوں كے پيچھے ہے  انھوں نے كہا كہ برطانيہ دہشت گردگروہوں كو اپنے يہاں  پناہ ديئے ہوئے ہے  اور انكي مالي مدد كرتا ہے لہذا برطانيہ كو دہشت گردي كے خلاف بات چيت كرنے حق نہيں ہے انھوں نے كہا كہ برطانيہ حقوق انساني كي طرح دہشت گردي كے موضوع كو بھي اپنا آلہ كار بنائے ہوئے ہے انھوں نے كہا كہ برطانيہ ميں مسلمانوں كے حقوق كو پامال كيا جارہاہے اور انھيں اذيت اور آزار پہنچايا جارہا ہے  

تبصرہ ارسال

3 + 0 =