15 مئی، 2024، 9:17 PM

یمن: بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا، ترجمان یمنی مسلح افواج

یمن: بحیرہ احمر میں امریکی جنگی جہاز کو نشانہ بنایا، ترجمان یمنی مسلح افواج

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے میڈیا کو آگاہ کیا کہ بحیرہ احمر میں ایک امریکی ڈسٹرائیر کو نشانہ بنایا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ ٹی وی چینل کے حوالے سے بتایا ہے کہ یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ امریکہ کی اینٹی شپ کشتی (میسن)کو یمنی مسلح افواج نے بحیرہ احمر میں نشانہ بنایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: "فوجی آپریشن کے دوران، میسن ڈسٹرائر کو بحیرہ احمر میں کئی مناسب بحری تارپیڈو سے نشانہ بنایا گیا۔"

یحییٰ سریع نے کہا: اس کے علاوہ بحریہ کے میزائل اور ڈرون یونٹ کے مشترکہ آپریشن کے دوران بحیرہ احمر میں جہاز (destiny) کو نشانہ بنایا گیا جو مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں کی طرف حرکت کر رہا تھا۔

انہوں نے واضح کیا: یہ جہاز 20 اپریل کو ام الرعش کی بندرگاہ کے لئے روانہ ہوا جبکہ اس نے دعویٰ کیا کہ اس کا مقصد دوسری بندرگاہ ہے، تاہم مقبوضہ فلسطین کی بندرگاہوں پر عائد پابندی کی خلاف ورزی کرنے پر اسے نشانہ بنایا گیا۔ 

یمنی مسلح افواج کے ترجمان نےاس عزم کا اظہار کیا: ہم فلسطینی قوم کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے اور جب تک غزہ کا محاصرہ ختم کرکے جنگ بندی نہیں کردی تب تک یہ حملے جاری رہیں گے۔

News ID 1923966

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha