مہر خبررساں ایجنسی نے شہاب نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ فلسطین مغربی کنارے کے مقامی ذرائع نے ایک فلسطینی نوجوان کی شہادت کی خبر دی ہے جسے رام اللہ اور البیرہ شہر کے شمال میں بیت ایل چوکی پر تلاشی کے دوران صیہونیوں نے گولیوں کا نشانہ بنایا۔
فلسطینی وزارت صحت نے آگاہ کیا ہے کہ ایک فلسطینی نوجوان کو اسرائیلی فوجیوں نے مغربی کنارے کے شہر بیرہ کے داخلی دروازے پر گولی مار کر شہید کر دیا۔
فلسطینی ذرائع نے اس شہید کے جسد خاکی کو ہسپتال منتقل کرنے کے دوران لی گئی تصاویر شائع کی ہیں تاہم اس فلسطینی نوجوان کی شہادت کے واقعے کی مزید تفصیلات کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ