15 مئی، 2024، 1:47 PM

غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے، ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم نے غزہ میں صحت کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صہیونی فورسز کے ہاتھوں غزہ میں صحت کا نظام مکمل تباہ ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کی عالمی تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز نے غزہ میں صحت کے نظام کی تباہی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تنظیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رفح پر صہیونی حملوں کی وجہ سے طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ روک دیا گیا ہے۔ غزہ میں صحت کا شعبہ مکمل تباہی کے دہانے پہنچ گیا ہے۔

فلسطینی دفتر اطلاعات کی سربراہ سلامہ معروف نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کو انسانی امداد کی شدید ضرورت ہے۔ صہیونی حکومت نے غزہ میں 75 فیصد رہائشی مکانات کو تباہ کردیا ہے جس کی وجہ سے غزہ میں انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کے حملوں کی وجہ سے یورپی تنظیم نے بھی طبی سہولیات پہنچانے کا عمل روک دیا ہے۔ اب تک غزہ کی پٹی میں صحت کے 33 ادارے مکمل طور پر تباہ ہوچکے ہیں۔

News ID 1923959

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha