15 مئی، 2024، 4:34 PM

جنگ غزہ سے نالاں ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

جنگ غزہ سے نالاں ہزاروں صہیونیوں کا نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ

غزہ کی جنگ سے نالاں ہوکر ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں وزارت جنگ کے سامنے نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ نے کہا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں پر حملوں سے نالاں ہزاروں صہیونیوں نے تل ابیب میں صہیونی وزارت جنگ کی عمارت کے سامنے وزیراعظم نتن یاہو کے خلاف مظاہرہ کیا۔

ذرائع کے مطابق مظاہرین غزہ میں جنگ بندی اور حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کا مطالبہ کررہے تھے۔

حماس کی جانب سے جنگ بندی کی تجویز سے اتفاق کے بعد صہیونی حکومت نے رفح پر حملہ کردیا تھا جس کے بعد صہیونی حکومت کو اندرونی اور بیرونی سطح پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ امریکہ سمیت اسرائیل کے حامی ممالک نے حملے کی مخالفت کی ہے۔

کابینہ میں موجود انتہاپسند وزیروں کے دباو میں آنے کی وجہ سے نتن یاہو کو داخلی سطح پر بھی شدید مخالفت اور تنقید کا سامنا ہے۔

دوسری جانب غزہ کے مختلف علاقوں میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مجاہدین کے درمیان جھڑپیں ہورہی ہیں۔ القدس بریگیڈ نے غزہ کے جنوب میں واقع قصبے الزیتون میں مارٹر گولے سے حملہ کرکے صہیونی فوج کا ایک ٹینک تباہ کردیا ہے۔

News ID 1923958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha