14 مئی، 2024، 3:29 PM

صہیونی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی جوان کی مہر نیوز سے گفتگو؛

فلسطین کو ایرانی عوام کے دل میں خاص مقام حاصل ہے

فلسطین کو ایرانی عوام کے دل میں خاص مقام حاصل ہے

حال ہی میں صہیونی جیل سے رہا ہونے والے جوان نے کہا کہ تہران میں کتب میلے کے دوران فلسطین کے نام پر خصوصی اسٹال رکھنا اس بات کی دلیل ہے کہ فلسطین ایرانی عوام کے دل میں بستا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی، بین الاقوامی ڈیسک؛ فلسطینی صحافی اور رائٹر احمد الکومہ اور حال ہی میں صہیونی جیل سے رہا ہونے والے فلسطینی جوان نے تہران میں منعقدہ بین الاقوامی کتب میلے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فلسطینی جوان نے مہر نیوز سے خصوصی گفتگو کی۔

تہران کتب میلے میں استقبال کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ہم فلسطین کے بعد ایران کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔ ایرانی لوگوں کے ساتھ مل بیٹھنے کے بعد میرا نظریہ بدل گیا ہے۔ میں نے ایک ثقافت اور تمدن سے مالامال ملک کو مشاہدہ کیا۔ تہران کتب میلے کے دوران اس کا قریب سے مشاہدہ کیا۔ اس وقت فلسطینی اسٹال پر موجود ہوں۔ فلسطین کے نام سے اسٹال مختص کرنا دلیل ہے کہ فلسطین ایرانی عوام کے دل میں بستا ہے۔ یہاں میں نے محسوس کیا کہ ایران اور فلسطین کے درمیان گہرے روابط ہیں اسی لیے کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہورہی ہے۔ اسرائیل ہمارا مشترک دشمن ہے۔ ایرانی اور فلسطینی عوام دونوں کے مشترک اہداف ہیں۔ امام خمینی نے فرمایا تھا کہ فلسطین ایک قوم سے مختص نہیں بلکہ یہ عالم اسلام کا مشترک مسئلہ ہے۔

صہیونی جارحیت کے مقابلے میں غزہ کے عوام کے عزم و حوصلے کے بارے میں انہوں نے کہا کہ غزہ کے حالات نہایت تشویشناک ہیں۔ صہیونی حملوں کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ہے۔ ہم گذشتہ 75 سالوں سے استکبار کا مقابلہ کررہے ہیں جس نے خطے کا امن تباہ کر رکھا ہے۔ فلسطینی عوام کی نسل کشی کی جارہی ہے۔ غزہ میں صہیونی حکومت بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ غزہ میں اسرائیل کو تاریخ میں طویل ترین جنگ کا سامنا ہے۔ اس وقت اسرائیل کی تمام تر حکمت عملی ناکام ہوگئی ہے۔ فلسطینی عوام اب بھی استقامت کررہے ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کی استقامت کے پیچھے اللہ پر توکل کے بعد ایران سمیت بعض علاقائی ممالک کی پشت پناہی ہے۔ غزہ کے عوام کی جانب سے ایران اور ایرانی حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

News ID 1923943

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha