22 اپریل، 2024، 12:37 PM

حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کو نقصان، ایک اور زخمی چل بسا

حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوج کو نقصان، ایک اور زخمی چل بسا

صہیونی فوج کے مطابق گذشتہ ہفتے حزب اللہ کے حملے میں زخمی ہونے والا ایک اور فوجی اہلکار ہلاک ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنانی تنظیم حزب اللہ کی جانب سے گذشتہ ہفتے عرب العرامشہ میں صہیونی فوجی اڈے پر حملے کے نتیجے میں اسرائیلی فوج کا ایک اور زخمی سپاہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا ہے۔

صہیونی ذرائع کے مطابق میجر دور زیمل حزب اللہ کے حملے میں شدید زخمی ہوا تھا۔ اسرائیلی ملٹری ہسپتال میں زیرعلاج میجر زیمل گذشتہ رات زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یاد رہے کہ حزب اللہ نے صہیونی فورسز کے حملوں کے جواب میں 17 اپریل کو عرب العرامشہ میں واقع صہیونی فوجی تنصیبات پر ڈرون طیاروں اور گائیڈڈ میزائلوں سے حملہ کیا تھا جس میں کئی فوجی موقع پر ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

واقعے کے بعد صہیونی فوج نے 14 فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا تھا۔ 

آزاد ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ہلاک ہونے والے میجر کو شامل کرنے کے بعد عرب العرامشہ کے واقعے میں ہلاک ہونے والے صہیونی فوجیوں کی تعداد 15 ہوگئی ہے۔

News ID 1923475

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha