27 مارچ، 2021، 6:02 PM

میانمار میں فوج کی فائرنگ سے مزید 50 افراد ہلاک

میانمار میں فوج کی فائرنگ سے مزید 50 افراد ہلاک

میانمار میں مظاہروں کے شرکا پر فوج کی فائرنگ سے مزید 50 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ میانمار میں مظاہروں کے شرکا پر فوج کی فائرنگ سے مزید 50 افراد ہلاک ہوگئے۔اطلاعات کے مطابق یکم فروری کو ہونے والی فوجی بغاوت کے خلاف مظاہرین ینگون، منڈالے اور دیگر قصبوں کی سڑکوں پر نکل آئے۔  میانمار کے جرنیلوں کی جانب سے مسلح افواج کا دن منایا اور ساتھ ہی مظاہرین کے لیے انتباہ جاری کیا کہ انہیں باہر نکلنے پر 'سر اور پیٹھ میں گولی' لگ سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق فوجی جرنیلوں نے اب تک  300 سے زائد مظاہرین کو ہلاک کردیا ہے۔ میانمار کے مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی صبح سویرے یانگون ڈالا کے نواحی علاقے میں پولیس اسٹیشن کے باہر احتجاج کرنے والے ہجوم پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے کم از کم 50افراد ہلاک ہوگئے۔

News ID 1905840

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha