21 جنوری، 2019، 10:30 PM

حب کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 17 افراد ہلاک

حب کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم سے 17 افراد ہلاک

پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کے قریب مسافر بس اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 16 افراد زخمی ہوگئے۔

ڈپٹی کمشنر شبیر مینگل کا کہنا ہے کہ حادثےکا شکار کوچ میں 35 سے زائد مسافرسوار تھے اور مسافر بس کراچی سے پنجگور جارہی تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ حادثےکے باعث کوچ اورٹرک میں آگ لگ گئی اور 16 افراد نے بس سے کود کر جان بچائی جب کہ دیگر افراد کوچ میں ہی جھلس کر جاں بحق ہوئے۔ حادثے کی خبر ملتے ہی ریسکیو، لیویزاورایف سی اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروئیاں شروع کردی گئیں، تاہم آگ کی شدت کےباعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

News Code 1887490

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha