پاکستان کے وزیر اعظم اور افغانستان کے صدر میں ٹیلیفون پر رابطہ

افغانستان کے صدراشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان کے صدراشرف غنی نے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کو ٹیلیفون کیا اور زلمے خلیل زاد سے ہونے والی بات چیت پر اعتماد میں لیا۔ اطلاعات کے مطابق اس کے علاوہ امریکی نمائندہ خصوصی کی پاکستانی حکام سے ہونے والی بات چیت پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اس موقع پرعمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان افغان مفاہمتی عمل میں مثبت کردار جاری رکھے گا، پاکستان افغان فریقین کے درمیان مذاکرات کے لیے کوشاں ہے جب کہ مسئلے کا بہترین حل افغان فریقین کے درمیان مصالحت اور مذاکرات ہیں۔

دوسری جانب افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ افغان صدر اشرف غنی کا وزیراعظم عمران خان سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں افغان صدر نے عمران خان کو افغانستان آنے کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کرلی۔

News Code 1887373

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 5 =