فرانس میں یونیورسٹی میں دھماکے سے 3 افراد زخمی

فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے شہر لیون کی یونیورسٹی میں شدید نوعیت کا دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

فرانسیسی پولیس کے مطابق یونیورسٹی کی عمارت میں ہونے والا دھماکہ حادثاتی تھا جو عمارت میں موجود تعمیراتی کام میں مصروف ورکرز کی وجہ سے ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھت کے اوپر کام جاری تھا کہ گیس بوتل دھماکہ ہوا جس سے آگ بھڑک اٹھی۔ مقامی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی کی متاثرہ عمارت سائنس لائبریری ہے، جس میں دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی، جس کے بعد عمارت کو خالی کرالیا گیا۔ واقعے میں زخمی ہونے والے تینوں افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جنہیں معمولی نوعیت کے زخم آئے ہیں۔

News Code 1887372

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 0 =