یمنی شہر حديدہ ميں 75 عالمی مبصرین کی تعیناتی کی منظوری

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ سے متاثرہ ملک يمن ميں 75 عالمی مبصرين کی تعيناتی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے جنگ سے متاثرہ ملک يمن ميں 75 عالمی مبصرين کی تعيناتی کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ہے۔ يہ مبصرين ساحلی شہر حديدہ ميں چھ ماہ تک تعینات رہیں گے جہاں وہ جنگ بندی معاہدے کی نگرانی کريں گے۔ گزشتہ ماہ سويڈن ميں اقوام متحدہ کی نگرانی میں عوامی رضاکار فورس انصاراللہ یمن اور سعودی اتحاد کے درمیان امن مذاکرات ہوئے تھے جن ميں حدیدہ میں جنگ بندی کا معاہدہ طے پايا تھا۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے متحدہ عرب امارات اور بعض عرب اور افریقی ملکوں کے کرائے کے فوجیوں کی مدد سے یمن کو زمینی، فضائی اور سمندری جارحیت کا نشانہ بنارکھا ہے۔ جنگ کی وجہ سے یمن کی معیشت تباہ ہوگئی ہے اور لاکھوں شہری فاقہ کشی کا شکار ہیں۔

News Code 1887363

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =