چین اور کینیڈا میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی

چین میں کینیڈین شہری کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین میں کینیڈین شہری کو منشیات اسمگلنگ کے جرم میں سزائے موت کے بعد دونوں ممالک میں سفارتی کشیدگی شدت اختیار کر گئی ہے۔

کینیڈا کی حکومت نے اپنے شہریوں کو چین سے متعلق سفری الرٹ جاری کرتے ہوئے  احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔ کینیڈین حکومت نے ٹریول ایڈوائزری  میں  شہریوں کو اپنے طور پر سلامتی اور سیکیورٹی کے لیے ہر حددرجہ ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کو  کہا ہے۔

دوسری جانب چینی حکومت نے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے اس الزام کو بے بنیاد قرار دیا ہے کہ بیجنگ میں ایک اور کینڈین شہری کو پکڑا گیا ہے،  چینی حکومت نے الزام کی سختی سے تردید کی ہے اور شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے جسٹن ٹروڈو کے بیان کو  غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔

News Code 1887318

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 0 =