اترپردیش میں بی جے پی کو شکست دینے کیلئے 2 مقامی سیاسی جماعت متحد

بھارتی ریاست اترپردیش میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو پارلیمانی انتخابات میں شکست دینے کے لیے 2 مقامی حریف سیاسی جماعتوں باہو جان سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اپنے غیر معمولی اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں نریندر مودی کی جماعت بی جے پی کو پارلیمانی انتخابات میں شکست دینے کے لیے 2 مقامی حریف سیاسی جماعتوں باہو جان سماج پارٹی (بی ایس پی) اور سماج وادی پارٹی (ایس پی) نے اپنے غیر معمولی اتحاد کا اعلان کردیا ہے۔ دونوں حریف جماعتوں نے اپنے سیاسی اختلافات نظر انداز کرکے متحد ہونے کا فیصلہ کیا۔ اترپردیش کے شمالی حصے میں دونوں سیاسی جماعتوں کو مقامی سطح پر مقبولیت حاصل ہے۔

باہوجان سماج پارٹی کے سربراہ اکلیش یادیو نے کہا کہ اتحاد کے ذریعے بی جے پی کے خلاف فیصلہ کن سیاست ہوگی جیسا کہ 2014 کے انتخابات میں ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سیاست بھارت کو تقیسم کر رہی ہے اور اقلیتوں اور طبقات میں نفرت اور خوف پروان چڑھ رہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں اپریل یا مئی میں عام انتخابات منعقد ہوں گے جس میں نریندر مودی کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی بڑے مارجن سے شکست کا امکان ہے۔

News Code 1887246

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =