عمران خان 22 جنوری کو قطر روانہ ہوں گے

پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان 22 جنوری کو قطر کے ایک روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔ عمران خان 22 جنوری کو وفد کے ہمراہ قطر کے شہر دوحا پہنچیں گے جہاں وہ امیر قطر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔ پاکستانی وزیر اعظم کے دورے میں پاکستان اور قطر کے مابین مختلف معاہدوں کے ایم او یو پر دستخط کیے جائیں گے۔ قبل ازیں پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ عمران خان قطر جا رہے ہیں اور امید ہے کہ وہاں سے اچھی خبر لے کر آئیں گے۔

News Code 1887239

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 10 =