اسرائیلیوں کو ویزا دینے کی خبر بے بنیاد ہے، پاکستان

پاکستانی حکومت نے اسرائیلی باشندوں کو پاکستان آمد پر ویزا ملنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی حکومت نے اسرائیلی باشندوں کو پاکستان آمد پر ویزا ملنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔

پاکستان کے وزارت اطلاعات و نشریات نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیلی باشندوں کے لیے ویزا کی کوئی سہولت جاری نہیں کی جارہی، میڈیا اور پریس میں آنے نشر والی وہ خبرغلط اور بے بنیاد ہے جس میں اسرائیلی شہریوں کو پاکستانی ہوائی اڈوں پر اترتے ہی ویزا فراہم کرنے کا کہا گیا ہے۔ ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے اسرائیل سے سفارتی تعلقات نہیں اسی لیے ویزا سہولیات کا کوئی سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

News Code 1887219

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 12 =