پاکستانی آرمی چیف سے افغان سفیر کی ملاقات

پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے افغانستان کے سفیر شکراللہ عاطف مشال نے ملاقات کی ہے۔

پاکستانی افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور افغان امن عمل پر بات چیت کی گئی۔ پاکستانی آرمی چیف نے نئے افغان سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ آپ کی خدمات سے دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

News Code 1887216

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 2 =