ونیزویلا کے صدر کی امریکی مداخلت پر تنقید

ونیزویلا کے صدر نکولس میدورو نے امریکہ اور اس کے حامی حکومتوں پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سحر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ونیزویلا کے صدر نکولس میدورو نے امریکہ اور اس کے حامی حکومتوں پر ایک بار پھر تنقید کی ہے۔

دوسری بار ملکی صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر میدورو نے کہا کہ ونیز ویلا شمالی امریکہ کے سلطنت پسند ملکوں کی جانب سے شروع کردہ عالمی جنگ کے مرکز میں تبدیل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لیما گروپ کے ملکوں نے ان سے حلف نہ اٹھانے اور اقتدار سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تھا تاکہ ونیزویلا میں نئے سرے سے انتخابات کرائے جائیں۔ نکولس میدورو نے اسے اپنے ملک کے اندرون معاملات میں کھلی مداخلت قرار دیا۔

واضح رہے کہ لیما گروپ میں ارجنٹائن، برازیل، کینیڈا، چلی، کولمبیا، کوسٹاریکا، گوئٹے مالا، گیانا، ہنڈوراس، پانامہ، پیرا گوئے، پیرو، سینٹ لوئیس اور میکسیکو جیسے ممالک شامل ہیں۔ امریکہ کی ایما پر یہ گروپ سن دو ہزار سترہ میں حکومت ونیز ویلا پر دباؤ میں اضافہ کرنے کی غرض سے قائم کیا گیا ہے۔

News Code 1887215

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 0 =