جرمنی میں بم کی اطلاعات پرعمارتیں خالی کرالی گئیں

جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جرمنی کے مختلف شہروں کی عدالتوں میں بم کی اطلاعات پر عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ جرمنی کے تین شہروں، کائل، ارفورٹ اور میگڈی برگ کی عدالتوں میں بم کی اطلاع پر عمارتیں فوری طور پر خالی کرالی گئیں، کمرہ عدالت میں بم کی اطلاع ای میل کے ذریعے بھیجی گئی جس کے بعد پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے عمارتوں کو خالی کرالیا گیا۔ جرمن حکام کے مطابق بم کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً عدالتوں کو گھیرے میں لے کر تمام افراد کو باہر نکال دیا اور سراغ رساں کتوں کی مدد سے عمارتوں کی تلاشی لی جارہی ہے، دوسری جانب مغربی ریاست ہیسی کی پولیس کا کہنا ہے کہ کمرہ عدالت سے مشتبہ پیکٹ برآمد ہوئے ہیں۔

News Code 1887208

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 10 =