بھارت کی پاکستان کو دریائے چناب پر متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنے کی اجازت

بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی انڈس واٹر کمشنر رواں ماہ ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو متنازعہ آبی منصوبوں کے معائنہ کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پاکستانی انڈس واٹر کمشنر رواں ماہ ہی اپنی ٹیم کے ہمراہ بھارت جائیں گے۔

پاکستانی انڈس واٹر کمشنر سید مہر علی شاہ کے مطابق بھارت نے پا کستان کو دریائے چناب پر زیر تعمیر آبی منصوبوں کے معائنے کے لئے گرین سگنل دے دیا ہے، امید ہے کہ معاملات طے ہوتے ہی پاکستانی انڈس واٹر کمشنر کی سربراہی میں پا کستانی وفد جنوری کے آخر میں بھارت روانہ ہو جائے گا۔ پاکستانی وفد 27 جنوری سے یکم فروری تک بھارت کا دورہ کرے گا، پاکستانی ماہرین کا وفد دریائے چناب پر بننے والےمنصوبے لوئر کلنائی اور پاکل دل کا معائنہ کرے گا، بھارت کی جانب سے دریائے چناب پر بنائے جانے والے دیگر منصوبوں کی معائنہ کے حوالے سے بھی مثبت اشارے ملے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پی سی آئی ڈبلیو کے 115ویں اجلاس کے نتیجے میں بھارت نے ابتدائی طور پر دریائے چناب پر بنائے گئے دونوں منصوبوں کے پاکستانی ماہرین سے معائنے کا وقت 7 سے 11 اکتوبر مقرر کیا تھا لیکن بعد ازاں متعلقہ علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کے باعث اسے ملتوی کردیا گیا۔

News Code 1887207

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =